حکومت نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دیدیا
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دیدیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین 7 رکنی وفد کے ہمراہ 7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفد کے استقبال کے لئیوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جسمانی تلاشی، اسکینگ سے استثنیٰ ہوگا، امریکی نائب وزیر خارجہ کے وفد کی تصاویر بھی نہ بنائی جائیں، ان کی آمد اور روانگی کے موقع پر وی آئی پی اسٹیٹ لاؤنج مختص کیا جائے، امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے، ان کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس جاری کیے جائیں، اور انہیں گاڑیوں سمیت اسٹیٹ لاونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے۔


