وزیر اعلیٰ جام کمال زلزلے سے متاثرہ ضلع ہر ائی پہنچ گئے

سبی +ہرنائی: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو کسی صورت نتہا نہیں چھوڑیں گے متاثریں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی شاہرگ سمیت گردونواح میں زلزلے سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کو فضائی معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طوراتماخیل، صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ بھی تھے بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل کان نے امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پی پی ایچ آئی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں الرٹ کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، قدرتی آفات میں ہمیں ہمت اور صبر سے کام لینا ہے زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی اور متاثرین کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروعی کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ8 زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کے لیے ایمبولینسز، ایمرجنسی اسسٹنٹ اور ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا رہا ہے۔چیف منسٹر سیل، چیف سیکرٹری آفس، پی ڈی ایم اے، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر امداد سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔دورے کے موقع پر وزیراعلی کی زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کرتے ہوئے زلزلہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اس موقع پر ہرنائی میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے واضح رہے کہ زلزلے کے باعث سنجاوی ہرنائی روڈ پہاڑ گرنے سے بند ہوگیا تھا اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی لیویز اہلکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کے لئے کام کرتے ہوئے جزوی طور پر سنجاوی ہرنائی شاہراہ کو بحال کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں