حب، چوروں کی لوٹ ماری جاری، پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ گئی

حب(نمائندہ انتخاب)ڈکیٹ گینگز کا حب پولیس کو کھلا چیلنج ایک ہی ہفتے میں لوٹ مار کی دوسری بڑی واردات ،پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ گئی ،شہری اور تاجر لُٹتے جارہے ہیں پولیس سکھ و چین کی بانسری بجانے لگی عشاء کی نمازکے وقت مین RCDروڈ پر موبائل شاپ پر 4مسلح ڈاکوئوں کا دھاوا لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہوگئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب نماز عشاء کے وقت حب شہر میں بروہی بلوچ مارکیٹ کے قریب مینRCDروڈ پر واقع راشد کمیونیکیشن کے نام سے موبائل شاپ میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر موبائل شا پ کے مالک محمد اکرم سے 50ہزار روپے نقدی ،3عدد بڑے موبائل فون سیٹ اور 4عدد ایزی لوڈ والے موبائل فونز جبکہ دکاندار کے بھائی سے بھی موبائل فون اور پرس اور دکان پر آئے ایک گاہک سے 3ہزار روپے کیش رقم اور ایک عدد قیمتی موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہو گئے واضح رہے کہ چند روز قبل ہی عدالت روڈ پر اسی طرح کی واردات ہوئی جس میں بھی دو موٹر سائیکلوں پر 4مسلح ڈاکو ئوں نے دکاندار اور گاہکوں سے لاکھوں روپے نقدی اور متعدد قیمتی موبائل فونز چھین لیئے تھے جبکہ اسکے علاوہ آئے روز دکانوں اور گھروں میں گھس اور راہ چلتے شہریوں سے لوٹ مار اور موٹر سائیکلوں کی چوری سرکاری اسکولوں کا تالہ توڑ آپریشن کی وارداتیں روز کا معمول بن چکا ہے لیکن حب پولیس اور CIAہاتھ پہ ہاتھ دھرے سکھ اور چین کی بانسری بجاکر اپنا لائف اسٹائل بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں شہری اور تاجر آئے روز سرعام مسلح ڈ کیت گینگز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں لیکن سیاست سے آلودہ پولیس افسران کے کان پر جوں تک رینگتی نظر نہیں آتی اس حوالے سے حب کے شہریوں اور تاجروں سمیت عوامی وسیاسی حلقوں نے حب شہر میں آئے روز ہونے والی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے اور آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کے امن وامان کی بگڑتی ہوئی حالت کا نوٹس لیں اور حب کے شہریوں و تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاجروں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس نے انہیں تحفظ فراہم نہ کیا اور حب شہر میں اب تک ہونے والی وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار اور لوٹ مار کے سامان اور انکی حق حلال کی کمائی کی رقوم برآمد نہ کی تو وہ پولیس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں