نوشکی، ٹرک اور کار میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
نوشکی (نامہ نگار )نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر سلطان چڑھائی کے قریب ٹرک اور کار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام نوشکی کوئٹہ روڈ پر سلطان چڑھائی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور کار موٹر کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آنے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص نصیب اللہ ولد عبدالمنان محمد حسنی سکنہ زیارت دستگیر نوشکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا.
Load/Hide Comments


