جرمنی،مساجد اور گرجا گھروں سمیت عبادت گاہوں کیلئے فنڈز جاری

برلن :جرمنی میں حکومت نے مساجد اور گرجا گھروں سمیت عبادت گاہوں کیلئے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں کی عمارت کے کرایوں، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے9ہزار سے لیکر 14ہزار یورو کی رقم جاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب جرمن حکام نے مساجد سمیت عبادت گاہیں کھولنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جرمنی میں علماء اور اکابرین کا ایک اجلاس جاری ہے جس میں مساجد کھولنے پر غور کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مساجد کورمضان المبارک کے آخری عشرے سے قبل تک کھولنے کی امیدھے جبکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ 4 مئی سے اسکولز کھولنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں