بلوچستان ڈینگی کے 1700سے زائد کیس رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے 1700سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوزملکر ڈینگی کے خاتمے کیلئے کام کررہے ہیں ملیریا کنٹرول پروگرام ڈینگی کے خاتمے اوراس پر قابو پانے کیلئے ڈی ایچ اوز کے ساتھ ہرممکن تعاون کر رہا ہے۔ یہ بات ملیریاکنٹرول پروگرام کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر خالد قمبرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال بلوچستان کے 3اضلاع لسبیلہ،گوادر اور کیچ میں ابتک 1750ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ملیریا کنٹرول پروگرام اور محکمہ صحت بلوچستان نے ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال محکمہ صحت کے مکمل کنٹرول میں ہے ملیریاکنٹرول پروگرام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالدقمبرانی نے بتایا کہ بلوچستان میں ڈینگی وائرس سے ابتک کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں اور جن علاقوں میں ڈینگی موجود ہے وہاں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رکھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں