کوئٹہ میں گیس کی بندش و پریشر میں کمی قابل مذمت ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پر شیر میں بد ترین کمی اور بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن وگردونواح جبکہ علمدار روڈ،سید آباد،مومن آباد،مری آباد اور ناصر آباد میں گیس کی انتہائی کم پریشر کے ساتھ فراہمی کو علاقہ صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے صارفین گیس سمیت تمام یوٹیلٹی واجبات بروقت اور 100فیصد ا دا کرتے ہیں مگر واجبات کی ا دائیگی کے باوجودہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو کبھی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کبھی،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے علمدار روڈ اور گردونواح کے قریب محکمہ گیس نے 2ٹی بی ایس نصب کر رکھی ہے تاکہ ٹی بی ایس کے ذریعے علاقے میں گیس پریشر کو بہتر بنا یا جاسکے مگر کئی مہینے گزرنے کے باوجود ٹی بی ایس کو محکمہ گیس جی ایم کی سربراہی میں فعال نہیں کررہی جبکہ واجبات کی مد میں عوام سے ماہانہ بلا وجہ ہزاروں روپے فی میٹر کے حساب سے وصولیاں کی جارہی ہے اگر واجبات کے مطابق عوام کو س ہولیات فراہم کی جائے تو کسی گھر سے شکایت کا موقع تک نہیں پہنچے گا بیان میں کہا گیا کہ کم گیس پریشر کی وجہ سے گھریلوں صارفین،ہوٹل،نان بنائیاں اور دیگر شعبے شدید طور پر متاثر ہیں گھروں میں چولہے بندہ یں گھریلوں اور تجارتی شعبہ مکمل طور پر محکمہ گیس کی انتقام کان شانہ بنی ہوئی ہیں اس صورتحال میں عوام اس سوچ میں مبتلا ہے کہ اگر گرمیوں میں گیس کا یہ حالت ہے تو سردیوں میں کیس طرح ہوگی بیان میں جی ایم گیس اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ وذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ نصب ٹی بی ایس کوفوری طور پر فعال کر کے متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر میں اضافہ کر کے عوام کو ازیت ناک صورتحال سے نجات دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں