لندن: ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کورونا وائرس سے انتقال کر گیا


لندن:لندن ساؤتھ لندن میں ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نوول کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ وہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا دوسرا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہے۔27سالہ ذیشان احمد کا انتقال سینٹ جارج ہسپتال ٹوٹنگ میں ہوا جس نے دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے، جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔ ذیشان 2014 میں اپنے والدین کے ساتھ سرگودھا سے برطانیہ آیا تھا اور ٹوٹنگ بیک میں مقیم تھا۔ اس نے یکم اپریل کو وائرس کی علامات محسوس کرنا شروع کی تھیں اور اپنے گھر میں ہی سیلف آئسولیشن میں چلا گیا تھا، طبعیت بگڑنے پر اسے 10 اپریل کو سینٹ جارج ہسپتال لے جایا گیا، اسے چھ روز کیلئے وینٹیلیٹر پر شفٹ کر دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ اس مہلک وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
Load/Hide Comments