نائیجیرین صدر کے مشیر اعلیٰ کرونا وائرس سے ہلاک

ابوجہ:نائیجیریا کے صدر محمدبوہاری کے چیف آف سٹاف مالم ابا کیاری کرونا وائرس کے باعث دوران علاج انتقال کرگئے۔اس کی تصدیق ہفتہ کی صبح ایک صدارتی بیان میں کی گئی۔70 سالہ کیاری جو کہ طبی طور پر تشویشناک حالت میں تھے جمعہ کو انتقال کر گئے وہ بوہاری کے قریب ترین حلیفوں میں سے ایک تھے۔مارچ میں جرمنی کے سرکاری دورے سے واپس آنے کے بعد اعلی صدارتی معاون کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔29 مارچ کو انہوں نے ذاتی طور پر ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کے لئے ملک کے تجارتی مرکز لاگوس کے ایک مرکز صحت جا رہے تھے۔اسی بیان میں کیاری نے کہا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ تشویشناک حالت میں نہیں تھے۔نائیجیریا کے مرکز برائے روک تھام بیماری نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے 493 کیسز اور17 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں