اسرائیل نے خلیل الوزیر کی قتل کی زمہ داری لے لی

اسرائیل:اسرائیل نے پہلی مرتبہ فلسطین کے رہنماء اور یاسر عرفات کے سیکنڈ اینڈ کمانڈ خلیل الوزیر عرف ابو جہاد کو قتل کرنے کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔ ابو جہاد 1988میں تونیشیا میں اپنے گھر میں قتل کر دیے گئے تھے، ابو جہاد کو 76مرتبہ مارا گیا تھا، وہ اسرائیل کے خلاف سینکڑوں آپریشن سرانجام دینے والے فلسطینی رہنماء تھے، وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک کے ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے، اس کا شمار یاسر عرفات کے خاص ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ اس وقت جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور عراق سمیت مختلف ملکوں میں رہائش پزیر تھے۔ ابو جہاد کو 1988میں اسرائیلی اینٹیلجنس اسکواڈ نے تونیشیا میں قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں