تہران میں محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کا اعلان

تہرانو کرونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں بھی کئی روز لاک ڈاؤن کے بعد محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے مشرق وسطیٰ سب سے زیادہ متاثر ایران کو کیا ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور تہران حکومت کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کیلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ایرانی حکام نے تہران میں محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور جم بدستور بند رہیں گے جب تک مکمل طور پر نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاتا

اپنا تبصرہ بھیجیں