پشتونو کو دہشت گردثابت کرنے والے وزیر اعظم پشتون قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگے،اے کیو ایم

کوئٹہ:افغان قومی مومنٹ کے مرکزی پرس ریلیز میں وزیر اعظم کی ایک انٹرویو میں پشتونو کو دشت گردسے جوڑنے ناروا موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوے اسے دماغی توازن کی بگاڑ کا نتیجہ قرار دیتے ھوے کہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ اٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان جس نے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا تھا وہ بھی ایک غیرتمند پشتون تھے اس قسم کی غیر ذمہ ذم دارانہ باتیں پشتون رویات اور رسم و رواج کے بالکل منافی اقدام ہے ایسے میں پشتون افغان قوم کو ملک کے ہر کونے میں دیوار سے لگانے کے خطرناک نتائج برامد ھوں گے ان جیسے ناروا اقدامات پشتون عوام کو سول نافرمانی پر مجبور کرنے کے سازشی حربے ہیں تاکہ پشتون قوم کو ریاست کے خلاف بڑھکا کر اسے دہشت گرد ثابت کیاجاے گزشتہ دو دہایوں میں ایک پراے جنگ میں وزیرستان اور ملک کے دیگر حصوں میں پشتونوں کی ماوراے ائین قتال کے وہ داستان رقم کئے جو تاریخ میں پشتون دشمن استعماریت کے گلے کی ہڈی ثابت ھو گی۔ ملک کے کسی بھی کونے میں پشتون قوم پر ظلم و بربریت انکے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ملک میں لسانیت اور قومیت سے بالاتر ھو کر مملکت خداداد کی سالمیت اور استحکام قاہم و داہم رہے انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں پشتونوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ ترک نہ کیا گیا تو اس سے لسانیت اور قومیت کی ناسور پھلنے کا خدشہ ہے جس سے سول وار کا بھی قوی امکان و خدشہ نظر آ رہا ہے جسکے نتیجہ میں ہم خدا نخواستہ افغانستان کی طرح ایک نہ ختم ھونے والی خانہ جنگی میں مبتلا ھوں گے اور دیگر دنیا کی خفیہ ایجنسیز کا مرکز بن کر انکے پراکسیز کا جنگ میدان بنتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ ملک کو قانون و اہین کے مطابق چلانے کے لئے بلا تفریق اور قومیت و لسانیت سے بالاتر ھو کر کام کرنا ھو گا بصورت دیگر ہماری حالت افغانستان سے بھی بدتر ھو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں