نوید بلوچ اور ساجد علی کی گمشدگی کی تفصیلات حکومت کو فراہم کری دی گئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے 11 اکتوبر کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے نوید احمد ولد غلام نبی اور رواں سال 24 اگست کو کیل کور پنجگور سے لاپتہ ساجد علی ولد جان محمد کے کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردیئے اور حکومت سے اپیل بھی کی کہ نوید بلوچ اور ساجد علی کی بازیابی میں اپنی کردار ادا کرے
نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے اسکے اہلخانہ ذہینی اذیت سمیت بہت سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں اس لئے ہم بار بار حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپناکردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے


