سانحہ ہوشاپ، نیشنل پارٹی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کی رہنما فہمیدہ حمید نے سانحہ ہوشاپ کی مذمت کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل حیات بلوچ اور تاج بی بی کے دلخراش واقعات بھی پیش آ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ لواحقین اور شہریوں نے پہلے تربت میں دھرنا دیا لیکن انصاف نہیں ملا اب وہ لاشوں کے ہمراہ بے سروسامانی کے عالم میں شدید سردی میں کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور وہ اقتدار بچانے کے لیے سودے بازی میں مصروف ہیں انہوں نے لواحقین کو پیسے دینے کی پیشکش کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسے انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں،نیشنل پارٹی لواحقین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے انصاف کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں