بی اے پی کا وفداے این پی اور ایچ ڈی پی سے ملاقات کرکے ان سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے معاونت طلب کریگا، ظہوربلیدی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ملاقات کرکے ان سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے معاونت طلب کریگا اور نئی صوبائی حکومت کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کریگا یہ بات انہوں خے نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی حکومت عوام کا پیسہ ضائع کر رہی ہے ناکام حکومت کے دبئی ایکسپو کے اشتہارات کی مد میں 460 ملین روپے ریلیز کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے پیسے کی ایسی لوٹ کھوسٹ پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں