چہرے تبدیل ہونے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں چہرے تبدیل ہونے سے کوئی تبدیلی آئیگی نہ عوام کے مسائل حل ہوں گے نہ بلوچستان کو معاشی آئنی حقوق میسرہوں گے دیانت دار ممبران،عوام کا دکھ دردمحسوس کرنے والے ممبرزہوتے تو آج بلیک میلنگ،باریاں لینے اور بدعنوانی نہ ہوتی بلوچستان کو وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں،منتخب نمائندوں نے بھی لوٹاجماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں جدوجہد شروع کیا ہے حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی سودی اداروں کے حوالے کرکے تباہ وبرباد کردیا بھاری سودی قرضوں میں ملک کوجکھڑدیا گیا۔31اکتوبر2021ء کو پورے ملک سے مہنگائی بے روزگاری سے تنگ نوجوان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور پوری قوم کی ترجمانی ہو گی۔ عوام کی معاشی قاتل حکومت کا یومِ حساب آ گیا ہے۔ گوادرمکران کے مسائل پر احتجاج جاری رہیگا حکمرانوں نے حقوق نہیں دیے تو ان کی بھی خیر نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی ذمہ داران نے ماہانہ رپورٹ پیش کی اورآئندہ ماہ کی منصوبہ بندی بھی کیا مولاناعبدالحق ہاشمی ودیگر زمہ داران نے کہاکہ حکمرانوں کے اعلانات،احکامات ودعوؤں پر کوئی عمل نہیں ہوتا۔لوٹ ماروالے لوٹ مار میں مصروف کوئی ڈر خوف نہیں۔احتساب کرنے ولوٹ مار کرنے والے ادارے تباہی وبربادی کا تماشہ کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں کے ظلم وجبر سے نجات دلائیگی۔پٹرولیم مصنوعات و مہنگائی میں بدترین اضافہ کی وجہ سے غریب بے روزگاروکم آمدنی والے لوگ حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہوئے بہت پریشان ومشکل میں ہیں۔صوبائی حکومت نے عوام کیلئے ساڑے تین سالوں میں کچھ نہیں کیابلوچستان کے عوام کے مسائل ومشکلات کے ذمہ دار وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن بھی ہیں۔جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے۔حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس،مہنگائی میں کمی اور غریب عوام کو راشن،آٹاچینی دالوں میں خصوصی رعائت دے دیں۔ موجودہ حکمران ملک کی سیاسی تاریخ بدترین،ناہل اورناکام ترین حکمران ہیں۔ تقریریوں،وعدوں اورعمل عمل اعلانات سے عوام کو کچھ نہیں ملنے والابلکہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے حکمرانوں کے پاس نہ وژن نہ ٹیم اور نہ اہلیت ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری پہلے ہی ناقابلِ برداشت ہے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ عوام کا ڈیتھ وارنٹ ہے۔ چوری حکمران کرتے ہیں، زندہ درگور عوام کو کیا جا رہا ہے۔ قرآن وسنت اور آئین سے انحراف نے ملک کے کونہ کونہ کے عوام کو پریشان اور نظام کا باغی بنا دیا ہے۔ بلوچستان میں عوام صوبائی حکومت واپوزیشن اور مرکزکے پی ٹی آئی حکومتوں کو جھولیاں بھر بھر کر بددعائیں دے رہے ہیں۔بدقسمتی سے بلوچستان کے دورردرازاضلاع کے عوام تعلیم و صحت کی سہولیات سے یکسر محروم ہیں حکمرانوں نے بلوچستان کے عوام لاوارث سمجھا ہے۔ حکومت اپنے ممبران کو طرح طرح کی سہولیات دے رہی ہے لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوامی مسائل پر منظم مہم چلا کر مسائل کے حل پر حکمرانوں کو مجبور کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں