جیکب آباد، ٹریفک حادثہ، 9سالہ بچہ جاں بحق

جیکب آباد: جیکب آباد کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 9سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود درگاہ مہر شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 9سالہ دیدار لاشاری جاں بحق ہوگیا، حدود کی پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، ادھر کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں