آسٹریلیا کا چین میں عالمی ادارہ صحت کی کارروائیوں کی جانچ کا مطالبہ

آسٹریلیا نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے عالمی ادارہ صحت کے اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اے بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ میریس پین کا کہنا تھا کہ وہ اس جانچ پر اصرار کریں گی اور ان کا ملک اس بارے میں بھی جاننا چاہتا ہے کہ ووہان، جسے وائرس کا ابتدائی مرکز سمجھا جاتا ہے، میں ادارے نے کیا کارروائیاں کیں۔’ہمیں اس طرح کی معلومات درکار ہے جس کی نشاندہی آزادانہ تحقیق سے ہوسکتی ہے۔ جیسے وائرس کا اصل مرکز، اس سے بچاؤ کے لیے حکمت عملی و کارروائیاں اور معاملات میں شفافیت۔‘آسٹریلیا نے وہی خدشات ظاہر کیے ہیں جن کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کر چکے ہیں۔ انھوں نے عالمی ادارہ صحت کی امریکی فنڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ادارہ چین میں وائرس کے پھیلاؤ پر بد انتظامی کو چھپا رہا ہے۔اب تک امریکہ، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے ابتدائی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر اپنے خدشات ظاہر کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں