انڈونیشیا: سونے کی کان بیٹھ گئی، 9 کان کن ہلاک

سماٹرا میں ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک ہو گئےانڈونیشیا کے صوبہ مغربی سماٹرا میں ایک غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 9 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔روزنامہ کمپاس کے مطابق صوبے کے جنوبی علاقے سولوک میں شدید بارشوں کی وجہ سے غیر قانونی سونے کی کان بیٹھ گئی۔امدادی کاموں کے دوران کان میں دبے ایک عورت سمیت 9 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ شمالی صوبے سولویسی کے علاقے بولانگ مونگونڈو میں بھی 26 فروری 2019 کو غیر قانونی سونے کی کان میں حادثے کی وجہ سے 27 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں