سوراب، مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم کی کال پر احتجاجی ریلی
سوراب:ملک میں بڑتھی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے مرکزی کال پر پی ڈی ایم تحصیل گدر کے (بلوچستان نیشنل پارٹی،جمعیت علمائے اسلام) زیراہتمام گدر بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جو کہ ریلی علی مارکیٹ سے شروع ہوکر بازار سے ہوتا ہوا پھر اسی جگہ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ جلسہ کی ابتدا تلاوت کلام پاک کیا گیا تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد یاسین نے حاصل کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا محمد ہاشم، ضلعی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی عبدالطیف قلندرانی،جنرل سیکریٹری جے یو آئی غلام رسول،مولانا محمد طیب،مولوی شبیر احمد لہڑی،مولانا عصمت اللہ لانگو،مرکزی کونسلر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی محبوب علی زہری،ضلعی صدر جے ٹی آئی قاری شریف لانگو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک پاکستان پر عذاب نازل ہوا ہے قوم کی بدقسمتی ہے کہ نالائق اورنااہل لوگ آج پاکستان پرحکمرانی کررہے ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کابیڑا غرق ہوگیاہے۔موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں غریب عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے حکمران معاشی قتل عام کیے ہیں۔جبکہ مہنگائی اور بے روزگارعروج پرہے غریب لوگ خودکشی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔اپنے حقوق کے ہر جماعت کے کارکن بلکہ ہر شہری کافرض ہیکہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر مہنگائی کے خلاف آواز بلند کریں۔آخر میں نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعا بھی گئی۔اور پولیس فورس سوراب کی جانب سے ریلی کو فل پروف سیکیورٹی دے دیا گیا تھا۔واضح رہیکہ اس ریلی کی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی جانب سے بھی کیا گیا تھا جو کہ آج بی این پی عوامی کے کارکنان اس ریلی میں شریک تھے۔ اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مفتی عبدالغنی نے سرانجام دے دیئے۔


