آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف انے والے انجام کو پہنچیں گے،شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کنٹرول میں ہے، امریکا اور یورپی ممالک کی طرح لوگ نہیں مررہے، پاکستان پر اللہ خاص کرم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو تو راشن مل رہا ہے لیکن مسئلہ سفید پوش کا ہے جو ہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے، وزیراعظم نے بین الاقوامی اداروں سے قرض معاف کرنے کی بات کی اور قرض ایک سال کیلیے ملتوی کرائے۔آٹا چینی بحران کی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فرانزک رپورٹ آئے گی، آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں