جام کمال کے حامی میر ضیاء اللہ لانگواورمبین خلجی نے بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کردی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے حامی ارکان میر ضیاء اللہ لانگو،اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مبین خان خلجی نے بھی میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کردیا۔ گزشتہ روز بی اے پی کے امیدوار برائے وزارت اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے میرضیاء اللہ لانگو اور مبین خان خلجی سے ملاقات کی اور دونوں ارکان سے قائد ایوان کیلئے تعاون کی درخواست کی اس موقع پر دونوں ارکان اسمبلی کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں