کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں دوسری مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع
لزبن:یورپی ملک پرتگال کے معروف فٹ بالر 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے تعلقات ہیں اور ان کا پہلے بھی ایک بچہ ہے۔فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے 29 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹس میں ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ دوبارہ والدین بننے والے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے الٹراساو?نڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ ماڈل نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی متوقع پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب تک بچوں کی پیدائش کا امکان ہے
Load/Hide Comments


