کوسٹ گارڈ اور محکمہ فشریز کی مشترکہ کارروائی‘ چار ٹرالر دھر لئے

پسنی (بیوررپورٹ)چربندن کے سمندر میں ٹرالر عملے کا مقامی ماہی گیروں پر حملہ،مقامی ماہی گیر مدد کے لیئے پاکستان کوسٹ گارڑکے پاس چلے گئے،پاکستان کوسٹ گارڑ اور محکمہ فشریز نے مشترکہ کاروائی کے دوران چار ٹرالر دھر لیئے تفصیلات کے مطابق چربندن کے ماہی گیروں کے مطابق چربندن کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث ٹرالر کے عملے نے مقامی ماہی گیروں پر حملہ کردیا چھوٹی کشتیوں کے ماہی گیروں پر سیسہ اور برف کے گولے پھینکے گئے اور ٹرالر اْن کے پیچھے دوڑادیئے جس پر مقامی ماہی گیر مدد کے لیئے پاکستان کوسٹ گارڑکے پاس پہنچ گئے جہاں پاکستان کوسٹ گارڑاور محکمہ فشریز نے مشترکہ کاروائی کرکے غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث چار ٹرالر دھر لیئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق چربندن کے ماہی گیروں نے کہا کہ ٹرالر والوں کی جانب سے اْن پر حملہ کیا گیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ٹرالر محکمہ فشریز پسنی کے حوالے کیئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں