افغان امن عمل‘زلمے خلیل زاد کا بھارتی وزیرخارجہ سے رابطہ

نیویارک:امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے افغان امن کی تازہ صورت حال اور افغانستان کے داخلی سیاسی بحران سمیت جامع حکومت کی تشکیل پر تبادلہ کیا ہے۔بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے رابطے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے قیدیوں کے رہائی کے عمل کو تیز کرنے، تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کے جلد شرو ع کیے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔خلیل زاد نے کہا کہ گفتگو کے دوران کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مرتب ہونے والے فوری اور طویل المدت اثرات بھی زیر بحث آئے۔امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت کے مطابق انہوں نے جے شنکر کو بتایا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں امریکہ بھارت کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے جب کہ اس مقصد کے لیے وہ بھارت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں