دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 65ہزار ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 7 ہزار 339 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 65 ہزار 69 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16لاکھ 17ہزار 143 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے ،متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار 127 مریض اس موزی بیماری سے نجات حاصل کرکے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ اس وقت تک عالمی سپرپاور طاقت امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ جہاں کورونا وائرس کئی وقت بعد آیا لیکن امریکا اس کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوا جس سے کورونا وائرس انتہائی بڑے پیمانے پر پھیل گیا۔امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 40 ہزار 565 ہو گئیں جبکہ اس سے متاثر ہونے ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 64 ہزار 265 ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 52 ہزار 688 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے14 ہزار 711 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71ہزار 12 کورونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا افراد اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 1 لاکھ 98 ہزار 674 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 20 ہزار 453 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 660 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 972 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 19 ہزار 718 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 894ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 45 ہزار 742 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 60 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 67 ہو گئی۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 747 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 890 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 82 ہزار 329 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 118 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 82 ہزار 211 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 361 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 853 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات97 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد9ہزار 362تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 8 ہزار 175 ہوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی۔ملک میں 6 ہزار 107 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 901 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں