انسانی حقوق کیا ہوتے ہیں؟

تحریر: اسد خان
انسانی حقوق وہ حقوق ہیں جو کہ انسان کے پیدا ہوتے ہی ان کو ملتے ہیں چاہے وہ کسی بھی ملک ذات یا مذہب سے تعلق رکھتے ہو۔ انسانی حقوق میں زندگی کے حقوق اور غلامی سے آزادی کے تعلق وغیرہ شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے حالات پاکستان میں الجھے ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی، اس کا سٹیٹس ایک ابھرتے ہوئے ملک اور دونوں اسلامی اور دنیاوی قانون کا ملاوٹ ہے، جب کے آئین پاکستان انسانی حقوق اپنے شہری کو دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان میں بہت ہی مسئلہ انسانی حقوق کے متعلق آرہے ہیں پاکستان جمہوری اصولوں کے اوپر بنا تھا۔
پاکستان میں رہتے ہوئے شہریوں کو کچھ انسانی حقوق کے مسائل درپیش ہیں جن میں اظہار کی آزادی، مذہب اور عقیدے کی آزادی، خواتین اور بچوں کی آزادی، دہشت گردی, جنسی واقفیت اور صنفی شناخت، اور سزائے موت۔ اگر ان سب مسلمانوں کو ختم کیا جائے تو پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔
اگر پاکستان کو اپنے آپ کو ایک بہتر ملک بنانا ہے تو پاکستان کو انسانی حقوق دینے پڑھیں گے جمہوری حکومت اور قانون کو بہتر بنانا ہوگا حکومت پاکستان اور پاکستان کی جمہوری پارٹی کو ایک بہترین جمہوری نظام لانا ہوگا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ پورے ملک میں خواتین کو انتخابات میں بغیر کسی ڈر اور خوف کے وہ اپنا ووٹ دے سکیں اس لیے نظام کو اچھا بنانا ہوگا کیوں کہ صرف کراچی میں ہی دو ہزار گیارہ سے سے ہزاروں لوگ سیاسی تشدد کا شکار ہیں۔
گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں اقلیتی مذاہب کے لوگوں کے ساتھ تشدد کیا جارہا ہے ان کے حقوق نہیں مل رہے ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہندوؤں اور عیسائیوں کے مذہب کے لوگوں کو زبردستی ان کو مسلمان کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔ چنانچہ پاکستان کو بہت سی جگہوں میں بہتر ہونا نا ہوگا تاکہ وہ دنیا کے بہترین ملکوں میں شمار ہو جائے۔
آخر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا ہے ہے تو اس کو انسانی حقوق کے اوپر پر مکمل عمل کرنا ہوگا اور اپنے ملک کے شہریوں کی بہتری کے لیے ملک میں ایک خاص نظام نافذ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں