حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، عوام دو وقت کی روٹی خریدنے سے بھی قاصر ہیں، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی خارجہ،داخلہ سمیت تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں عوام حکومت کے ناقص پالیسیوں بے لگام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے تاکہ ان کو ااقتدار سے بے دخل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آن لائن سے گفتگو کرتے کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے نے بے لگام مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا جس کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی خریدنے سے بھی قاصر ہیں حکمران آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں اس لئے اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے کی بجائے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال کر انہیں خودکشیوں پر مجبور کررہے ہیں وقت آگیا ہے کہ عوام حکومت کے ناکام پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انہیں اقتدار سے باہر کرے تاکہ ملک میں شفاف انتخابات ہو عوام کے منتخب نمائندے برسراقتدار آکر ملک کو بحرانوں سے نکالیں کیونکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک دن بدن بحرانوں کا شکار ہورہاہے حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے تمام ہمسائیہ ممالک پاکستان سے نالاں ہیں اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزیدبرسراقتدار رکھناملک کی وجود کیلئے خطرہ ہے۔


