قلات پیپلز پارٹی کے جانب سے شمولیتی جلسہ، بلاول بھٹو زرداری ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے

کراچی/کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بتاریخ 7 نومبر بروز اتوار احمد یار خان اسٹیڈیم قلات، بلوچستان میں گرینڈ شمولیتی جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان افیئرز جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، سابق صوبائی وزرا میر علی مدد جتک، پرنس آغا عرفان کریم، چیئرمین عبدالرحمان زہری سمیت دیگر مقررین بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔جلسے میں بلوچستان کی اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی، مقررین کے خطابات کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں