مما آپ موٹی ہیں:ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان کا جواب،

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئیر کھلاڑی شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عا م پر آئی ہے جس میں ان کے بیٹے کی جانب سے پیچھے سے کہے گئے ایک جملے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ویڈیو میں بھی شعیب اختر ایک دم دبخوردہ رہ جاتے ہیں اور ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔ثانیہ مرزا ویڈیو میں وہ شعیب سے مزاحیہ انداز میں سوال پوچھ رہی ہے کہ اگر وہ پھر سے موٹی ہو جائے تو کیا وہ ان سے ایسے ہی پیار کرتے رہیں گے؟۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب بہت مثبت انداز میں جواب دیتے ہیں کہ بالکل وہ ایسے ہی رہیں گے کہ اچانک ان کا تین سالہ بیٹا اذہان جواب دیتا کہ مما آپ موٹی تھی۔ اذہان کے اس طرح جواب دینے پر ثانیہ اور شعیب دونوں ہنس پڑے اور شعیب ملک نے پانی پیتے ہوئے ایک دم پانی منہ سے باہر نکال دیا کیونکہ وہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں