حب، سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق 3زخمی
حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق 3افراد زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر اس حوالے سے حب سٹی پولیس کے مطابق ہفتہ شب حب شہر میں سوک سینٹر کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے مابین ٹریفک حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں 20سالہ نوجوان حسنین جاں بحق ہو گیا جبکہ 3افراد 19سالہ نثار ولد عبدالقادر ،14سالہ نیاز ولد عطاء اللہ اور 18سالہ غلام فرید ولد غلام رسول زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


