ایم کیو ایم لندن کی خاتون رہنما کہکشاں حیدر کیس میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی :ایم کیو ایم لندن کی دہشت گرد خاتون رہنما کہکشاں حیدر کیس میں مزید اہم انکشافات، کہکشاں حیدر امریکا سے دہشت گردوں کو اکاونٹ سے پیسے منتقل کرتی رہی،نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے انٹر پول اورفارن منسٹری کی وساطت سے خط لکھا تھا، عالمی ادارے کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید اہم انکشافات کئے گئے ہیں،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناتھا کہ کہکشاں حیدرامریکاسے دہشتگردوں کو اکاونٹ سے پیسے منتقل کرتی رہی، تحقیقاتی ٹیم نے اکاونٹ استعمال ہونے کے شواہد حاصل کرلیے،سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما نے اپنے اکاؤنٹس سے متعدد افراد کو پیسے منتقل کیے، پیسے دہشتگردی نیٹ ورک چلانے کے لیے بھیجے جاتے تھے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عالمی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انکوائری کے بعد جواب میں کہا کہ کہکشاں حیدر کو سلیم بیلجیم سے پیسے بھیجتا تھا، سلیم کی جانب سے بھیجے گئے پیسے کہکشاں حیدرآگے بھیجتی تھی،ذرائع نے بتایا کہ فنڈنگ کے ذریعے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلایا جاتا تھا سی ٹی ڈی نے کئی ایسے افراد سے تفتیش کی، جن کو پیسے بھیجے گئے جبکہ کئی افراد کے بیانات عدالت میں بھی قلم بند کرائے گئے،سی ٹی ڈی سندھ کے پاس کہکشاں حیدر کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے، عدالتی پیش رفت اورمزیدثبوتوں کو عالمی ادارے کو بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں