امریکا میں حکومتی لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

واشنگٹن؛ امریکا میں ہزاروں افرا دنے حکومتی لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے، مظاہرین کاکہنا ہے کہ حکومت کو معیشت کھولنی چاہیے جو سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم راستی حکامات کو تسلیم نہیں کرتے جو معیشت کو انتہائی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہا ہے، امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے لاکھوں افراد اپنی نوکری کھوچکے ہیں، جس سے امریکی معیشت بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کر رہی ہے۔ مظاہرین نے کئی طبی عملے کے ارکان کو راستوں میں روکتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے کام پر جا سکتے ہیں تو ہم پھر کیوں نہیں؟ مظاہرین نے حکومتی ہدایات کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے دوران مظاہرہ ماسک نہیں پہنا۔ ایسے مظاہرے سے کورونا وائرس کا مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس کے بعد دو سوچ پائی جا رہی ہیں ایک طبقے کے لوگ معیشت کی تباہی کے پیش نظر کورونا وائرس کے باوجود معیشت کو کھولنے کے حامی ہیں جن میں امریکا کے صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں، صدر ٹرمپ وائرس کی موجودگی کے باوجودامریکا کی معیشت کو کھولنے کے حامیوں میں ہیں لیکن زیادہ تر ریاستوں کے گورنر اس بات کے خلا ف ہیں اور معیشت سے زیادہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوششوں میں مزید اضافہ چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں