پی ڈی ایم کا صوبائی کابینہ اجلاس کوئٹہ میں طلب
کوئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی نے پی ڈی ایم کے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 10 نومبر بروز بدھ شام 4 بجے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں طلب کیا ہے جس میں پی ڈی ایم کوئٹہ کے 17 نومبر کے مہنگائی کے خلاف ہونے والے عظیم الشان ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کے تمام عہدیداروں کو بروقت اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


