آرمی چیف سے کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن کی ملاقات
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ اور ہم کینیڈا کے ساتھ طویل المدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ معزز مہمان نے افغانستان میں انخلاء کے آپریشن، علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا تے ہوے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


