فیڈریشن کی سالمیت کے لئے جمہوری اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، جعفرخان مندوخیل

ژوب: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شیخ حاجی جعفرخان مندوخیل نے ژوب ڈگری کالج میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری اور نئے شامل ہونے والے طلباء کے ویلکم پارٹی سے خطاب میں کہا کہ فیڈریشن کی سالمیت کے لئے جمہوری اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، ملک کی مضبوطی کے لئے صاف شفاف انتخابات اور آزادانہ رائے دہی سے ئی ملک میں استحکام آ سکتا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن)جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ (ن)نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے فرنٹ پر کرادار ادا کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے ا نکار نہیں کیا جاسکتا طلباء حصول علم پر بھر پور توجہ دیں مستقبل کے معماروں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں کیونکہ سیاست ایک سبق ہے تقریب سے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر حیدر اچکزئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اجمل اعوان، قبائلی رہنما عبداللہ جان کاکڑ، اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری طارق گیل، ضلعی رہنما بھٹو شیرانی، لطیف مندوخیل، کالج صدر محمود خان، باز خان مندوخیل، ڈاکٹر نعمت اور شیراز خان مندوخیل نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر جعفر مندوخیل نے نئے تعلیمی سال کے موقع پر طلباء کو کتابیں اور یونیفارم دینے کا اعلان کیا، ڈگری کالج کے پرنسپل سے ملاقات کے موقع پر ڈگری کالج کے مسائل ں کو وزیراعلی بلوچستان کے نوٹس میں لانے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں بھی کالج کی باؤنڈری وال اور دیگر ترقیاتی کام کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں