ہسپتالوں میں میڈیا کوریج سے روکنا آزادی اظہار رائے پابندی کے مترادف ہے،بی یوجے

کوئٹہ :بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کی کابینہ کا مشترکہ کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر 4بجے کوئٹہ پریس کلب میں طلب کیا گیا ہے جس میں سینئر صحافی ایڈیٹر کونسل کی نمائندگان بھی شریک ہونگے اجلاس میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیا کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائینگے بی یو جے نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتالوں میں میڈیا کوریج سے روکنا آزادی ا ظہار رائے پابندی کے مترادف ہے اور ایسا محسوس ہوتاہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن حکومت اور عدلیہ کا غصہ میڈیا پر اتار رہا ہے جو کہ نا قابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں