ڈی جی سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کے ناروا رویہ کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج
گڈانی:تحصیل گڈانی میں قائم ملٹی نیشنل کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے ناانصافی اور ناروے سلوک کیخلاف علاقہ مکین سراپہ احتجاج بن گئے احتجاج میں شامل مرد اور خواتین نے ڈی جی خان سمنٹ فیکٹری کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے گارڈ اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز علاقہ مکین نے ڈی جی خان سمنٹ فیکٹری کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اس موقع پر احتجاج میں شامل سلیم شیخ بشیر محمودانی رزاق لاسی فہمیدہ بلوچ مہرالنسا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان سمنٹ فیکٹری کے انتظامیہ کی مقامی لوگوں کے ساتھ نا انصافیاں بڑھتی جارہی ہیں ہمارے آباو اجداد کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے ڈجی خان سمنٹ فیکٹری کے قریب آباد گوٹھوں کے مکینوں کو روزگار بھی فرائم نہیں کیا جارہا ہے جبکہ سلیم شیخ کی جدی پشتی اراضی پر کمپنی انتظامیہ زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے اور مالکان کو حراسا کیا جارہا ہے زمینوں کو کوڑیوں کے داموں میں خرید کر مالکان کے حق پر ڈھاکہ ڈھالہ جارہا ہے انھوں نے مزید کہا سرمایہ دار غریب اور لاچار افراد کا حق غضب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم پر زورمزمت کرتے ہیں ہم اپنا حق لینے تک اپنا پر امن احتجاج جارہی رکھے گے ایک ماہ کا ٹائم فیکٹری انتظامیہ کو دے گے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم اپنا احتجاج وسعی کریں گے احتجاج میں شامل مظاہرین نے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔


