حکومت کا وجود نہیں، وزیر اعلی ٹوئٹراور سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کورونا وائر س کا مقابلہ انوکھے طریقے سے کررہی ہے وزیر اعلیٰ ٹوئٹر الیکٹرونک میڈیااور سوشل میڈیا پر نظر آتے ہے لیکن عملاً بلوچستان میں اس کاوجود نہیں ہے پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر غیر منطقی باتوں پر وقت ضائع کررہی ہے بجائے کہ اس وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری سیاسی قیادت کوئی دانشمندانہ فیصلہ کرتی لیکن وہ برآمداد اور روزگار کی بات کررہی ہے دنیا بھر کی ایئر پورٹس اور سرحدیں بند ہیں تو کاروبار کہاں سے آئے گا وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور اصل حقیقت سے آنکھیں چرا رہی ہے وائرس کے سامنے آج یورپ اور امریکہ بے بس ہیں سینکڑوں افراد روزانہ لقمہ اجل بن رہے ہیں اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے وسائل کو ضائع کرنے کے بجائے ان کا بہتر انداز میں حکمت عملی ترتیب دے کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارغیر ملکی خبر رساں ادار ے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کرونا کا مقابلہ ایک انوکھے طریقے سے کر رہی ہے صوبائی حکومت ٹوئٹر، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے، لیکن عملاً بلوچستان میں اس کا وجود نہیں ہے انہوں نے کہا کرونا کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر غیر منطقی باتوں میں وقت ضائع کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بجائے اس کے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری سیاسی قیادت کوئی دانشمندانہ فیصلہ کرتی لیکن وہ برآمدات اور روزگار کی بات کر رہی ہے دنیا بھر میں ایئرپورٹس اور سرحدیں بند ہیں تو کاروبار اور روزگار کہاں سے آئے گا؟پاکستان میں حکمرانی کرنے والی سیاسی قیادت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور اصل حقیقت سے آنکھیں چرا رہی ہے کورونا و ا ئرس کے سامنے آج یورپ اور امریکہ بے بس ہیں سینکڑوں افراد روزانہ لقمہ اجل بن رہے ہیں اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے وسائل کو ضائع کرنے کے بجائے ان کا بہتر انداز میں حکمت عملی ترتیب دے کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے وفاق کی طرح بلوچستان حکومت بھی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے بغیر اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس وبا کا مقابلہ کرنے کی اکھیلا صلاحیت نہیں رکھتا ہے بلوچستان کو اپنے ضروریات کے حوالے سے وفاق سے دو ٹوک بات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے اب تک کے اقدامات انتہائی غیر سنجیدہ اور نہ ہونے کے برابر ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


