تھرپارکر ،17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

تھرپارکر:تھرپارکر میں خودکشیوں کے واقعات تاحال نہیں تھم سکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مٹھی کے ٹابھا کالونی میں نوجوان لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، 17سالہ سونیا نے گھر کی جھونپڑی میں پہندہ ڈال کر خودکشی کی ہے۔

پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تھرپارکر میں رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 105ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں