کوئٹہ، مہنگائی کیخلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ:تحریک نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت عبدالہادی ایڈووکیٹ اور سردار تیمور خان کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے جس پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالہادی ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی آئے روز پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ دراصل آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ڈراما رچھایا جارہاہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں مہنگائی کے سبب ملک بھر میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جو قابل تشویش ہے موجودہ حکومت نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے تمام شرائط پر عمل پیرا ہے پیٹرولیم،چینی،گھی،تیل سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے غریبوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ ایوب خان دور میں پیٹرول صرف 4آنے بڑھ گیا تو پورا ملک سڑکوں پر نکل آیا جس کی وجہ سے 10روز کے اندر ایوب خان کو گھر جانا پڑا اب بھی وقت ہے کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے تاکہ عمران خان کی کرپٹ حکومت کا خاتمہ ممکن ہو۔


