آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہیکہ اپوزیشن نااہل،چور،کرپٹ اور مستردشدہ افراد کا ٹولہ ہے جو پچھلے تین سال سے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے،عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں الیکشن جیتا اور آئندہ ملک بھر کے تمام صوبوں سمیت سندھ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،وزیراعظم عمران خان امریکہ کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر کشمیر کا مقدمہ لڑتا ہے ،ماضی کے حکمران عوام کے پیسوں سے باہر کے ملکوں میں جا کر علاج کرواتے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کرک میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہیکہ وزیر اعظم عمران خان نے عام شہری کو صحت کارڈ جیسی سہولت فراہم کی اور خیبرپختونخواہ کے شہری صحت کارڈ پر پورے پاکستان سے علاج کرو اسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں 11پارٹیوں کی اپوزیشن بار بار سڑکوں پر نکلنے کے اعلان کرتی ہے مگر عوام نے چور کرپٹ اور نااہل افراد کے ٹولے کو مسترد کردیا ہے،اپوزیشن صرف ٹیلی ویژن کے ٹاک شوپر تبصرے اور پریس کانفرنسز کر رہی ہے مگر عوام نہ تو ان کے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں اور نہ ہی انہیں ووٹ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ جماعتیں ملکر جلسہ کریں تو پاکستان تحریک انصاف کے ایک ورکر کے جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔مراد سعید نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سیا من قائم ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں