بلغاریہ میں کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے تین مریض ہلاک

صوفیہ :بلغاریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے تین مریض ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے مریض کورونا میں مبتلا تھے اور ان کی عمریں 66،70 اور 81 برس تھیں۔آگ اسپتال کے چوتھے فلور پر لگی، آگ لگنے کے بعد برابر کے وارڈ سے 6 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔بلغارین وزارت صحت کے مطابق آگ ممکنہ طور پر مریض کے سگریٹ جلانے سے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں