ایران نے غیر مشروط علاقائی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

تہران:ایران تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے علاقائی ریاستوں کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کے روز کیا۔انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے خطرہ کے باوجود اس کے نتیجے میں مشترکہ خدشات پر علاقائی ممالک سے تعاون کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس نئے دور میں ایران خلیجی ریاستوں کے ساتھ بات چیت اور رابطے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی علاقائی امن اقدام کی تجویز دے چکا ہے اور اب بھی تعاون کیلئے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش رفت دیکھنے کا منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں