افغانستان، 4طالبات ٹوئیٹا کے سپئیرپارٹس سے وینٹی لیٹربنانے میں کامیاب

ہرات، جنگ زدہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں افغان طالبات کی انعام یافتہ روبوٹک ٹیم ٹوئیٹا کار کے پرانے سپئیرپارٹس اور چند بوتلوں کی مدد سے وینٹی لیٹربنانے میں کامیاب ہوگئی،ٹیم کی سربراہ سُمیہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے اس ڈیوائس کے ذریعے ایک بھی جان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ہمیں اس پر فخر ہوگا، ہمیں کسی کی مدد کا انتظار نہیں کرنا چاہیے،اس مشکل گھڑی میں ہم (افغان)افغانستان کی مدد کرینگے، خیال رہے ٹیم کے ارکان کی عمریں 14سے 17سال کے درمیان ہیں، پوری دنیا کی طرح افغانستان بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثر ہے
Load/Hide Comments


