کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 32بچے بچیاں زخمی

مستونگ:کوئٹہ ٹو کر اچی قومی شاہرا ہ پر ٹریفک حادثہ ڈرائیور سمیت 32بچے و بچیاں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ ٹو کر اچی قومی شاہرا ہ پر کھڈکوچہ کے علاقے ماشاء اللہ ہوٹل کے قریب سکول وین اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 32بچے و بچیاں زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے زخمیو ں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈرائیور سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیامز ید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں