مہنگائی و کرپشن کیخلاف پی ڈی ایم کا احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، میر رؤف مینگل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے میررف مینگل نے مہنگائی کرپشن بدامنی کیخلاف پی ڈی ایم کی احتجاج کووقت کی ضرورت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی پاکستان مہنگائی اورخردونوش کی عام سے ضرورت بھی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بجلی گیس پانی جیسے بنیادی فطری ضروریات تک فراہم نہیں کرپارہے ہیں چندبڑے شہروں کے علاوہ جہاں مہنگائی کی جنگ میں عوام سرگرداں نظرآتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کارابطہ ہی بطورشہری ٹوٹ چکاہے وہ نان شبینہ کامحتاج ہیں جبکہ تعلیم روزگارصحت معیشت پانی بجلی گیس توانائی حتی کہ سانس لینابھی دشوارہوگیاہے روزگاری جہالت ناخواندگی پھیل چکی ہے ریاست کی پالیسیاں اقدامات محض کنٹرولڈ میڈیاتک محدودہے پی ڈی ایم کی جاری احتجاجی شیڈول کے مطابق مہنگائی خوردنوش کی سامان کی عدم فراہمی کیخلاف سترہ نومبرکادھرناکوئٹہ کی تاریخ کااہم تاریخی احتجاجی دھرناثابت ہوگاجو سلیکٹڈاورعوام معیشت کش حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی کیونکہ عوام کومتحرک کرکے مہنگای کے طوفان کوبھرپورعوامی طاقت سے روکیں گے پارٹی کیج ہنڈوں کیساتھ بھرپورشرکت کرکے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ کوکامیاب بنایاجائے۔


