بی اے پی کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا گیا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی تجویز پر طلب کیا گیاہے اجلاس آج منگل کو شام 6 بجے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا اجلاس کے ایجنڈہ میں پارٹی امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال کا جائیزہ لینا بھی شامل ہے، اجلاس میں ملکی سیاست کے تناظر میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنا لائحہ عمل مرتب کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں