گوادر،کھنڈری ڈیم کی تعمیر سے زمینداروں کے ہزاروں ایکڑ اراضی زیرآب آنے کا خدشہ

گوادر:کھنڈری ڈیم کی تعمیر سے زمینداروں کے ہزاروں ایکڑ اراضی زیرآب آنے کا خدشہ،متاثرہ زمینداروں کا اسسٹنٹ کمشنر پسنی سے ملاقات،کنسٹرکیشن کمپنی ہمارے بندات کو کاٹ کر انہیں نقصان پہنچا رہا ہے،ہماری اراضیات ڈیم کے ریکوائر ایریا میں آرہی ہیں،کنسٹرکشن کمپنی نے زمینداروں کے گھروں کو مسمار کردیا نقصان کا ازالہ کیا جائے،زمینداروں کا مطالبہ،جن زمینداروں کے اراضیات متاثر ہورہی ہیں سروے کے بعد انہیں معاوضہ ادا کیا جاءِے گا،اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد زرکون کا زمینداروں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق پسنی کے زمینداروں نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون سے ملاقات کی اور کھنڈری ڈیم کی جاری کنسٹرکشن کے حوالے سے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا، سابق ناظم کلگ کلانچ اور نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یوسف عبدالرحمان کی سربراہی میں زمینداروں کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو بتایا کہ کھنڈری ڈیم کی حدود میں ان کے کاشتکاری کی اراضیات آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب کنسٹرکشن کمپنی انکی بندات کو کاٹ کر نقصان پہنچا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ بندات کے اندر ہماری کاشت کی ہوئی فصلیں بھی موجود ہیں اور کجھور کے درخت بھی موجود ہیں لیکن کنسٹرکشن کمپنی کی سیکورٹی پر معمور فورسز ہمارے اراضیات کے اندر لگی درختوں کو کاٹ رہی ہے جس سے ہم زمینداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کمپنی ڈیم کی تعمیر کے لیے روڈ انکے اراضیات کے بیچوں بیچ بنا رہی ہے جن سے زمینداروں کے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور زمینداروں کے ہزاروں ایکڑ اراضی کھنڈری ڈیم کے ریکوائر ایریا میں آرہی ہیں اور ڈیم بننے کے بعد یہ اراضیات پانی میں ہونگے‘زمینداروں نے بتایا کہ وہ کھنڈری ڈیم کے مخالف نہیں ہیں لیکن حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون نے زمینداروں کے وفد کو بتایا کہ کھنڈری ڈیم بننے کے بعد یہ علاقہ زرعی حوالے سے خوشحال ہوگا انہوں نے بتایا کہ زمینداروں کو کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ زمینداروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی اور جن زمینداروں کی اراضیات ڈیم کے حدود میں آرہی ہیں انکا سروے کیا جائے گا اور بعد میں انہیں معاوضہ ادا کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے جن زمینداروں کے بندات کو نقصان پہنچا ہے انہیں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔


