وزیراعلیٰ بلوچستان کا بی ایم سی میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا نوٹس

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بولان میڈیکل ہسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کے جاں بحق ہو نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے 12گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں واقع گٹر گر کر بچہ جاں بحق ہوگیاتھا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بولان میڈیکل ہسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کے جاں بحق ہو نے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو واقعہ کی انکوائیری کرنے کی ہدایت کردی اور حکم دیاہے کہ انکوائری رپورٹ12گھنٹے میں پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں